لاہور،ووٹ دکھانے پر سپیکر نے تحریک انصاف کی خاتون رکن ووٹر شمسہ علی کا ووٹ منسوخ کر دیا

جمعرات 16 اگست 2018 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن ووٹر شمسہ علی کا ووٹ منسوخ کر دیا شمسہ علی نے اپنا ووٹ ڈانے سے قبل ووٹ کو سر عام دکھایا جس پر ایوان میں موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے شمسہ علی کا ووٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپیکر کے ڈائس کا گھیرائو کر لیا جس پر سپیکر نے یہ کہہ کر ووٹ امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنے دی جائے گی شمسہ علی کا ووٹ منسوخ کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں