لاہور شناسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سید فیضان عباس کی نئی کتاب" نواب وزیر خان" کی تقریب پذیرائی کا انعقاد

پیر 20 اگست 2018 15:20

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) علمی ،ادبی،ثقافتی روایات کی امین تنظیم ، لاہور شناسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوان مصنف سید فیضان عباس کی نئی کتاب" نواب وزیر خان" کی تقریب پذیرائی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کا مران لاشاری ، ممتا زادیب،مقصود چغتائی ، پروفیسر اسد سلیم، پروفیسر محمد کامران اختر ،نعیم مرتضے اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مقصود چغتائی نے اپنے خطاب میں مصنف فیضان عباس کو مبارک باددیتے ہوئے قرار داد پیش کی کہ موصوف کی اعلیٰ علمی، ادبی، ثقافتی خدمت پر پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا جائے۔ تمام حاضرین نے ہاتھ اُٹھا کر قرار داد کو منظور کیا۔

(جاری ہے)

مقصود چغتائی نے مزید کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نی10 لاکھ کی خطیر رقم دے کر ڈیمز کی تعمیر کا جو بیڑا اُٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

اس سے قبل بھی تقریباً ایک صدی پہلے 1922 میں چیف جسٹس سر ڈگلس ینگ نے اس وقت 1000 یا اس سے زیادہ (موجودہ 10 لاکھ )کی خطیر رقم دے کر والٹن میں نوجوانوں کیلئے فزیکل ایجوکیشن کالج ہوسٹل تعمیر کروائے، یہاں سوئمنگ پول کا افتتاح کیا،12 مارچ 1937ء کو تحریک بوائے اسکاؤٹس کا افتتاح کیا اور خود حضرت قائد اعظم بانی پاکستان نے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے فاطمہ جناح کے ہمرا والٹن کا دورہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں