عید االاضحی کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کو شامل کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے‘ ذکر اللہ مجاہد

الخدمت فائونڈیشن کے تعائون سے جماعت اسلامی لاہور سینکڑوں مستحقین اور بیوائوں میں گوشت تقسیم کرے گی‘امیر جماعت اسلامی لاہور

منگل 21 اگست 2018 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کو شامل کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہو ںنے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں عید الاضحی کے موقع پر شہریان لاہور سمیت پوری امت مسلمہ کو عید قربان کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔

انہو ںنے کہا کہ عیدالاضحی کا تہوار عالم اسلام کی اجتماعی خوشیوں کا مظہر ہے ۔تمام مسلمانوں کو اپنے اردگرد بسنے والوں غریب اور ضرورت مندوں کے ساتھ عیدالاضحی کی خوشیاں بانٹنے میں زیادہ سے زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت مند مسلمان بھائیوں کی مدد کر کے عیدکی خوشیاں کو دوبالا کیا جا سکتاہے، مستحق لوگوں کی خدمت ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے اور بحثیت مسلمان ہمیں چاہیے کہ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں کی دلجوئی کریں جو غریب اور مستحق مسلمان قربانی کا فریضہ ادا نہیں کر سکتے ان کی اخلاص نیت کے ساتھ مدد کی جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی مذہبی اور سماجی روایت ہے کہ ہم مجبور اور مستحق افراد کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں اور اس کار خیر کو مزید بڑھایا جانا چاہیے ۔انہو ںنے مزید کہا کہ ہمارے پیارے بنی حضرت محمد ﷺ نے ہمیشہ غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ عید جیسے خوشی کے دن کے موقع پر ہمارے غریب بہن بھائی بھی اس خوشی میں برابر کے شریک ہوسکیں ۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کے تعائون سے جماعت اسلامی لاہور سینکڑوں خاندانوں، مستحقین اور بیوائوں میں گوشت تقسیم کرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں