ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انورالحق کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

منگل 18 ستمبر 2018 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انورالحق کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ، ڈی ڈی او ہیلتھ ، ڈبلیو ایچ او اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 24ستمبر سے شروع ہونیو الی تین روزہ پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی دوباہ ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے اورجو ملازمین پولیو مہم کی ٹریننگ میں حصہ نہ لیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر واہگہ زون کے ڈی ڈی او ہیلتھ کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ24ستمبر سے شروع ہونے والی مہم کو بھر پور طریقے سے چلایا جائے۔انہوں نے 22ستمبر تک سٹاف کی کمی اور دیگر معاملات کو حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اورناقص کار کردگی پر متعلقہ ڈی ڈی او ہیلتھ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انور الحق نے کہا کہ پولیو مہم میں 17لاکھ 7ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں