ضلعی انتظامیہ لاہورکی بلڈرز/ڈویلپرز اور ہائوسنگ سوسائٹیزکو پراپرٹی ٹرانسفرکو فوری بند کرنے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہورنے بلڈرز/ڈویلپرز اور ہائوسنگ سوسائٹیزکو پراپرٹی ٹرانسفرکو فوری بند کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بلڈرز،ڈویلپرزاورہائوسنگ سوسائٹیز پراپرٹی ٹرانسفر کرنے کی مجاز نہ ہیں۔بلڈرز، ڈویلپرز اور ہائوسنگ سوسائٹیز اشٹام ایکٹ کے شیڈول63-Aکے تحت غیر قانونی ٹرانسفر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سب رجسٹرار غیر قانونی ٹرانسفر پر بلڈرز، ڈویلپرز اور سوسائٹیز کو نوٹس جاری کریں۔بلڈرز، ڈویلپرز اور ہائوسنگ سوسائٹیز پراپرٹی ٹرانسفر کرنے کا ریکارڈ متعلقہ سب رجسٹرار کو پیش کریں۔خلاف ورزی پر اشٹام ایکٹ، فنانس ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو تمام معاملہ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام سب رجسٹرار کو ہدایت پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دئیے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں