واقعہ کربلا سے ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کادرس ملتا ہے : ڈاکٹر راغب نعیمی

جبروظلم پرمبنی نظام کا خاتمہ امام حسین ؓ کا مشن تھا،شہداء کی قربانیاں مشعل راہ ہیں

منگل 18 ستمبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا سے ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کادرس ملتاہے،جبروظلم پرمبنی نظام کا خاتمہ امام حسین ؓ کا مشن تھا،شہداء کی قربانیاں مشعل راہ ہیں،نواسہ رسولؐشہیدکربلاسیدناحسین ابن علیؓکی دین کیلئے خدمات کادائرہ وسیع وعریض ہے۔

سیدناامام حسینؓ کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے کائنات کے وجود سے لیکر قیامت تک سچ اور جھوٹ کی جنگ جاری رہے گی اور فتح ہمیشہ حق کے حصے میں آئے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزبزم نعیمیہ کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں سید ناعمرفاروقؓ ،سید ناامام حسین ؒ اورشہداء کربلاکی یاد میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مولانا محبوب احمدچشتی،مفتی محمدہاشم رضوی،مفتی محمدعارف حسین،مولانا مسعود احمدسیالوی،مولاناغلام یاسین قادری نعیمی،مولانا سلیم نعیمی،قاری محمدرفیق نقشبندی،قاری اشفاق احمدقصوری،قاری غلام محی الدین، قاری ذوالفقار احمدنعیمی،مولانا غوث علی شاہ،قاری سعید احمدنقیبی سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ ،طلبہ اورعامة النا س کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ واقعہ کربلا ایک درسگاہ ہے جو ظلم سے ٹکرانے کا درس دیتا ہے۔جامعہ نعیمیہ بھی اسی مشن اورکازکولے کرچل رہا ہے اورہماری جدوجہد کا مقصدصرف دنیا میںعشق رسول ؐ کافروغ ہے ۔،شہیدکربلاسیدناحسین ابن علیؓنوجوانان جنت کے سرداراورحضوراکرمؐکے انتہائی محبوب اورپیارے نواسے تھے،آپؓنے کربلاکے میدان میںاپنے خانوادے سمیت جانوںکے نذرانے توپیش کردیے لیکن باطل کے آگے سرکونہ جھکاکرقیامت تک کی انسانیت کوحق پرڈٹے رہنے کادرس دیاہے۔ ظلم پرمبنی نظام کا خاتمہ امام حسین ؓ کا مشن تھا وہ چاہتے تھے کہ ایک فرد اور خاندان کی بجائے اللہ کے قانون کی حکمرانی اور حقوق میں سب برابر ہوں۔ تقریب کے اختتام پر ملک وقو م کی سلامتی کیخلاف خصوصی دعاکرائی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں