ملکی سرمائے اور ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقوم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی،ثوبیہ کمال

منگل 18 ستمبر 2018 21:05

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ 22برسوں کی سیاسی جدوجہد کے بعد پی ٹی آئی کو اللہ تعالیٰ نے عوامی خدمت کا جو موقع فراہم کیا ہے اس سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا اور ملکی سرمائے اور ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقوم کو عوام کی امانت سمجھ کر ایک ایک پائی کو اُن کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ایک عرصے کے بعد کمیشن مافیا کے تسلط سے آزاد ہونے جا رہا ہے اور عوام کو وہ دور دیکھنے کو ملے گا جس میں سرکاری افسروں سے ذاتی ملازموں کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا اور قوانین و ضوابط کے مطابق حکومتی معاملات چلائے جائیں گے‘ حکومت سازی کے بعد ایسا نظام بنائیں گے کہ ادارے کسی ایک خاندان کے اشاروں پر کٹھ پتلیا ں نہ بنیں بلکہ عوامی خدمت کے مراکز کے طور پر دن رات کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جمہوری روایات کے مطابق دیگر سیاسی جماعتوں سے معاملات کیلئے تیار ہے۔اگر اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی تو پی ٹی آئی کی طرف سے بھی مکمل تعاون کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں