لاہور سے 17 ایڈیشنل سیشن جج اور بارہ سول ججز کے تبادلے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) لاہور سے 17 ایڈیشنل سیشن جج اور بارہ سول ججز کے تبادلے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کا ججز کے عزاز میں الوداعی تقریب دی ججز کو خوش سلابی سے کام کرنے کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ماتحت عدالتوں میں لاہور سے پنجاب کے دوسرے اضلاع میں تبادلے ہونے والے ججز کے اعزاز میں اظرانہ،،،،،، ظہرانے میں لاہور سے ٹرانسفر ہونے والے تمام ججز نے شرکت کی۔

سیشن جج نے ٹرانسفر ہونے والے ججز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔سیشن جج لاہور نے خطاب میں کہا ہے کہ لاہور میں کام کرنا ججز کیلئے مشکل ہے پھر بھی ججز نے فہم۔و فراست سے اچھا وقت گزارا بہت تیزی سے مقدمات کے جلد فیصلے کیے۔ اپ لوگوں کی کارکردگی سے خوش ہوں۔تبدیلی ہونے والے ججز نے سیشن جج لاہور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاہور میں فیملی کہ طرح کام کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں