سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات ناکافی ہیں : عبدالعزیز عابد

الخدمت فائونڈیشن لاہور صحت و تعلیم اور خدمت خلق کے کاموں میںمنفرد حیثیت رکھتی ہے، صدر الخدمت فائونڈیشن

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) صدر الخد مت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ شہر لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات ناکافی ہے، ایک بیڈ پر تین تین افراد موجود ہیں اور ادویات کی عدم فراہمی کے باعث لواحقین باہر میڈیکل سٹورز سے علاج معالجہ کی ادویات خرید کر سرکاری ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کا علاج کروانے پر مجبور ہیں جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ایک غریب آدمی کے لیے سب مشکل ترین امر علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 112 منصورہ میں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ناقص پانی اور گھٹیا خوارک کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کے مرض میں کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ قاتل مرض دیمک کی طرح انسانی جسم کو ختم کردیتا ہے اور مریض کو اپنے مرض کے بارے میں اس وقت آگاہی ہوتی ہے جب وہ مرض لاعلاج حالت تک پہنچ جاتا ہے ۔

صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس موذی مریض کے خاتمے کے لیے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اور ڈسپنسریوں میں فری میڈیکل ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے اور اس موذی مرض کے علاج کے لیے مفت ادویات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن لاہورنے اپنے محدود وسائل اور مخیر حضرات کے تعائون سے جدید ترین ڈا ئیگناسٹک لیب اور 6 بڑے واٹر فلٹریشن پلانٹس تنصیب کیے ہیں جہاں پے اہل علاقہ اور ضرورت مند افراد کے لیے مفت ٹیسٹ اور صاف پانی کی سہولیات میسر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ا لخدمت فائونڈیشن لاہور شہر میں صحت و تعلیم اور خدمت خلق کے کاموں میںمنفرد حیثیت رکھتی ہے ،خدمت خلق کے ان کاموں کو مزید بہتر اور وسیع کرنے کے لیے اہل خیر اور مخیر حضرات کو الخدمت فائونڈیشن لاہو رکے ساتھ بھر پور تعائون کر کے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں