موٹروے پولیس کی کارروائی مال بردار گاڑیوں سے بیٹریاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والا چار رکنی گینک گرفتار

پیر 24 ستمبر 2018 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مال بردار گاڑیوں سے بیٹریاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والے چار رکنی گینک کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار عدد مسروقہ بیٹریاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران ایس پی او رانا سجاد او ر اے پی او محمد منشاء کو دوران ڈیوٹی اطلاع ملی کے چار کس افراد چیچہ وطنی کے علاقہ میں ہائی وے پر موجود ایک ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑے ایک گیس ٹینکر کی چار عدد بیٹریاں چوری کر کے ہائی وے پر ایک پرائیویٹ گاڑی نمبری ایل ڈیبلیو آر 6954 پر فرار ہیں۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس افسران نے ملزمان کوپکڑنے کے لئے پوزیشن سنبھال لی اور کچھ دیر بعد مشتبہ کار کو روکنے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

کار کی تلاشی کے دوران چار مسروقہ بیٹریاں اور آلات نقب زنی برآمد کرلئے گئے اور چاروں ملزمان اسلم ، زیشان، غلام عباس اور آصف رہائشی ضلع ساہیوال کو گرفتار کر لیا گیا۔مسروقہ مال اور گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک نے موٹروے افسران کی اس کوشش کو بہت سراہا اور باقی افسران کو یہ پیغام دیا کہ وہ بھی اسی طرح پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ڈیوٹی کو سر انجام دیں تا کہ مسافروں کو تحفظ کا احساس فراہم کیا جا سکے اور محکمے کا نام روشن ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں