سروسز ہسپتال میں تین فٹ لمبا سانپ نکل آیا ،گائنی وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی

ہسپتال کے سکیورٹی عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت سانپ کو قابو کرکے مارڈالا

منگل 25 ستمبر 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) لاہور کے سروسز ہسپتال میں تین فٹ لمبا سانپ نکل آیا جسے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سانپ مار ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور کے گائنی وارڈ میں تین فٹ لمبا سانپ نکل آیا جس کے بعد وارڈ میں عملے اور تیمارداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ہسپتال کے سکیورٹی عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت سانپ کو قابو کرکے مارڈالا ہے۔ سانپ مارے جانے کے بعد گائنی وارڈ میں حالات معمول پرآگئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں