پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈو ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، یو کے ایڈکے درمیان جنوبی پنجاب میںطالبات کو وظائف کی فراہمی کیلئے باہمی اشتراک کا معاہدہ

معاہدے کے تحت دوسال میں جنوبی پنجاب کی طالبات کو 90کروڑ روپے مالیت کے انٹرمیڈیٹ لیول تعلیم کیلئے 20ہزار اضافی وظائف دیئے جا ئیں گے

منگل 25 ستمبر 2018 19:12

لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ(PEEF ) اور ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، یو کے ایڈ(DFID UK-Aid )کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے پر دستخط، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ(PEEF ) یو کے ایڈ کے مالی تعاون سے سال 2018 -2020 کے دوران جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی 20,000 ہونہار اور مستحق طالبات کو انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے وظائف فراہم کریگا، اس معاہدے سے قبل اسی نوعیت کے وظائف کی فراہمی کے پروگرام کے تحت ادارہ جنوبی پنجاب کے کم ترقی یافتہ 11 اضلاع کی طالبات کو سال 2013 تا 2018 کے دوران 34,000 سے زائد وظائف جن کی کل مالیت1 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد ہے، مہیا کر چکا ہے،گزشتہ پانچ سالوں کی کارکردگی دیکھتے ہوئے یو کے ایڈ نے اب اس پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت جنوبی پنجاب کے 16 اضلاع کیلئے 90کروڑ روپے مالیت کے مزید 20,000 وظائف کا اضافہ کر دیا ہے، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا وظائف کا پروگرام پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ(PEEF ) کے طریقہ کار کی شفافیت اور وظائف کی بر وقت فراہمی پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ(PEEF ) کا طرہ امتیاز ہے، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ(PEEF )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کامران شمس نے کہا کہ آج ہزاروں بچے اور بچیاں PEEF وظائف کی بدولت ڈاکٹر اور انجینئر بن کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ(PEEF ) نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 350,000 سے زائد وظائف مہیا کیے ہیں جن کی مالیت قریبا" 17.50 ارب روپے ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، یو کے ایڈ(DFID, UK-Aid ) کے ساتھ ماہدہ ایک احسن اقدام ہے، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ اور ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، یو کے ایڈ کے اس معاہدے سے جنوبی پنجاب کی طالبات کو نہ صرف مالی معاونت میسر آ سکے گی بلکہ یہ وظائف بیشتر خاندانوں کی حالتِ زار بدلنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے �

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں