پنجاب کو سرکاری افسران کے بحران کا سامنا

صوبے کے دس سرکاری محکموں کے سیکرٹری تعینات نہ ہوسکے

بدھ 26 ستمبر 2018 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) پنجاب کو اس وقت بھی سرکاری افسران کے بحران کا سامنا ہے جس کے باعث پنجاب حکومت اپنے قیام سے لیکر صوبے کے دس سرکاری محکموں کے سیکرٹری تعینات نہیں کر سکی جس کی وجہ سے بغیر سیکرٹری چلائے جانے والے محکموں کو مختلف سرکاری امور نمٹانے کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے پنجاب کے جو دس محکمے ابھی تک سیکرٹریوں سے محروم ہیں ان میں محکمہ آئی اینڈ سی ،محکمہ معدنیات،محکمہ جنگلات ،محکمہ زکواة ،محکمہ سوشل ویلفیئر ،محکمہ لائیو سٹاک ،محکمہ ٹرانسپورٹ،محکمہ قانون ،محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری ہیلتھ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں