لاہور: گودام کی چھت گرنے سے دو افراد دجاں بحق ، ایک زخمی

بدھ 26 ستمبر 2018 18:16

لاہور: گودام کی چھت گرنے سے دو افراد دجاں بحق ، ایک زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) بند روڈ پر واقع لکڑی کے ایک گودام کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا بتایاگیا ہے کہ چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کر دیا ریسکیو ٹیموں نے بھرپور جدوجہد کے بعد دو افراد کو مردہ حالت میں نکالا جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے جاں بحق ہونے والوں میں سولہ سال اکمل اور بیس سالہ سلیم شامل ہیں جو مذکورہ گودام میں بطور ملازم کام کرتے تھے اور حادثہ کے وقت وہ متاثرہ کمرے میں بیٹھے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں