طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

پیر 8 اکتوبر 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) پاک ماڈل ہائی سکول‘ سلطان پورہ‘لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول‘ مراکا کوارٹرز‘لاہورکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے بلیوسکائی ہائر سیکنڈری سکول‘ ضرار شہید روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ آر اے بازار‘ کینٹ لاہور‘المدینہ فائونڈیشن سکول‘ محلہ غازی علیم دین شہید عقب مسجد وزیر خاں‘لاہور اورگورنمنٹ ماڈرن مڈل سکول‘ تکیہ سادھواں‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 357تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں