محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 22 پولیس انسپکٹروں کی خدمات حاصل کر لیں

پیر 8 اکتوبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 22 پولیس انسپکٹروں کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں تعینات کئے گئے مذکورہ 22 پولیس انسپکٹر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات تھے۔

(جاری ہے)

جن میں علی اکبر، علی رضا، قلب عباس، ارشد علی، شاہد، ناصر محمود خان، عابد حسین اور شاہد پرویز سمیت دیگر شامل ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب پولیس کے ان انسپکٹروں کو اینٹی کرپشن میں کھپانے کے لئے گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے تعینات پولیس انسپکٹرز کو واپس پنجاب پولیس میں بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں