پی ٹی آئی انتقامی سیا ست پر یقین نہیں رکھتی‘ڈاکٹر شاہد صدیق

لیگی قیاد ت انہی مقد ما ت میں گر فتار ہو ئی جو انکے دور حکومت میں ہی بنائے گئے تھے

منگل 9 اکتوبر 2018 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتقامی سیا ست پر یقین نہیں رکھتی ، کر پشن کیخلا ف احتساب کاعمل شفا ف طر یقے سے جاری ہے ،احتساب شروع ہوتے ہی سیاسی انتقام کے نعرے لگانے والے احتسا ب خور لٹیرے ہیں ،(ن) لیگ کی قیاد ت انہی مقد ما ت میں گر فتار ہو ئی ہے جو ان کے دور حکومت میں ہی بنائے گئے تھے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پار ٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت اپنے پانچ سا لو ں میں ملک کی تقد یر بد ل دے گی، وز یراعظم عمران خان کی ترجیح عوام کو بنیادی اور بہتر سہولتوں کی فراہمی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ اور بااختیار بنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی خواہاں ہے، وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کے لئے ایسے اقدامات اُٹھائیں گے جس سے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو گا اور وہ ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں گے، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے زیادہ ے مواقع فراہم کرنے کے جامع پروگرام لا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں