عطائیوں کیخلاف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، اپریل سے ابتک7,400سے زائد عطائیوں کے کاروبار سربمہر،22,864علاج گاہوں پر چھاپے

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:08

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی19,700سے زائد علاجگاہوں پر چھاپے مارکر5,911 عطائیوں کے کاروبار بندکردیئے، اعداد و شمار کے مطابق ان میں سی5,896 عطائیوں نے اڈے بند اور وہاں نئے کاروبار شروع کر دیئے ہیں، مزید برآں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ نی3,150 علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010ء کے تحت1,500سے زائدعطائیوں کے اڈے سیل کئے ہیں، دونوں نے 17 اپریل سے ابتک22,864 علاج گاہو ں کی چیکنگ کی اور7,400سے زائدعطائیوں کے اڈے بند کئے،کمیشن کی ٹیموں نے سب سے زیادہ861 عطائیوں کے کاروبارلاہور میں بندکئے جبکہ فیصل آباد486،گجرانوالہ 405، قصور386 اور شیخوپورہ میں372 عطائیوں کے اڈے سیل کئے ہیں، علاوہ ازیں کمیشن کو3,000سے زیادہ ڈی سیلنگ کی درخواستیں بھی موصول ہوچکی ہیں، جن پر مزید کارروائی جاری ہے اور جن عطائیوں کے کیسز سنے گئے ہیں ،انکو تقریباً14کروڑ روپے جرمانے کئے گئے ہیں، واضح رہے کہ جولائی 2015ء سے ابتک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 16,000سے زائد عطائیوں کے اڈے سیل کر چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں