لاہور، لیسکو نادہندہ سرکاری محکمہ جات سے بجلی کے بلوں کی مد میں ریکوری کرنے سے ناکام، لاہور میں واقعہ تمام صوبائی محکمے لیسکو کے 4 ارب روپے کی نادہندہ ہیں

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) لیسکو نادہندہ سرکاری محکمہ جات سے بجلی کے بلوں کی مد میں ریکوری کرنے سے ناکام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں واقعہ تمام صوبائی محکمے لیسکو کے 4 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔ لیسکو نے مذکورہ رقم کی ادائیگی کیلئے سرکاری صوبائی محکمہ جات کو متعدد بار نوٹس جاری کئے لیکن انہوں نے کوئی ادائیگی نہیں کی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف واسا لیسکو کا 79 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں