ڈپٹی کمشنر لاہور نے پرائیویٹ رہائشی سکیموں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:16

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور انوارلحق نے پرائیویٹ رہائشی سکیموں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ غیر قانونی منتقلی جائیداد /پلاٹ ازاں پرائیویٹ رہائشی سکیم مکمل طور پر بند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو رہائشی سکیمیں اپنے طور پر اندرونی جائیداد ٹرانسفر کر رہے ہیں ان کو بند کریںاورتمام پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو رہائشی سکیمیں پھر بھی ٹرانسفر جائیداد اپنے طور پر جاری رکھیں گی ان کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی پلاٹ /جائیداد کی ٹرانسفر بذریعہ دفتر سب رجسٹرار، ایل ڈی اے اور کوآپریٹو ہائیوسنگ سوسائٹی سے منتقل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں