کمشنر لاہور ڈویژن نے قبضہ مافیا و تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے مجموعی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:27

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین پروگرام پر عملدرآمد کے تحت قبضہ مافیا و تجاوزات آپریشن کے حوالے سے پہلے ہفتے کی مجموعی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔جس کے تحت لاہور سمیت پوری ڈویژن میں 5910 کنال 14 مرلہ زمین واگزار کرائی جا چکی ہے۔ واگزار زمین کی مالیت اندازاً 17906.639 ملین روپی( تقریباً 18 ارب روپی) ہے۔

9130 عارضی تجاوزات اور 7165مستقل تجاوزات کو اب تک ختم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت جاری آپریشن کے دوران کل 56ایف آئی آرز درج اور 3539 وارننگ نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ قبضہ مافیا سے زرعی اور غیر زرعی زمینیں واگزار کرائی گئی ہیں۔ ضلع لاہور میں 2039 کنال، ضلع شیخوپورہ میں 2476کنال سے زائد زمینیں واگزار ہو چکی ہیں۔جبکہ ضلع ننکانہ و ضلع قصور سے بالترتیب 1001 کنال 7 مرلہ اور 393کنال 15مرلہ زمین واگزار ہوئی ہے۔ کمشنر ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو حکمت عملی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں