گڑھی شاہو میں گھر کی چھت پر ہونیوالے پر اسرار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس

سی ٹی ڈی ، بم ڈسپوزل سکواڈ،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے تفتیش شروع کردی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) گڑھی شاہو میں واقع گھر کی چھت پر ہونے والے پر اسرار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا،انسداد دہشتگردی فورس، بم ڈسپوزل سکواڈ،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے تفتیش شروع کردی ،عمارت میں کام کرنے والے دو مزدوروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گڑھی شاہو کے علاقہ حبیب اللہ روڈ پر واقع ایک گھر کی چھت پر اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس سے قریب واقع گھروں اور دکانوں میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی ، بم ڈسپوزل اسکواڈ ،پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔ایس پی سول لائنز محمد افضل کے مطابق جائے وقوعہ سے آتشبازی کا سامان برآمد ہوا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر کام کرنے والے دو مزدوروں کو بھی حراست میں لے کر مختلف پہلوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں