پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غفلت سے اتوار بازاروں میں شہری دکانداروں کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبورہیں‘ذکر اللہ مجاہد

ضلعی انتظامیہ تمام اتوار بازاروں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانے کیلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کرے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر کے اتوار بازاروں میں خوردونوش کی غیر معیاری اور ناقص اشیاء کی مہنگے داموں فروخت قابل مذمت ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غفلت سے اتوار بازاروں میں شہر دکانداروں کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی عدم توجہ اورضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہر کے مختلف حصوں میں قائم اتوار بازار جن میں ٹائون شپ ، سبزازار ، شاد مان ، ہزبنس پور ہ ، ، ٹھوکر نیاز بیگ ودیگر علاقوں میں شہری سستی سبزیاں و پھلوں کی خریداری کی بجائے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاغذی کارروائیوں میں لوگوں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے مگر در حقیقت اتوار بازاروں میں دکاندار شہریوں سے اپنی من مرضی کے داموں فروخت کر رہے ہیں اور شہریوں کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ مہنگائی کا طوفان پربا ہوگیا ہے ۔ اتوار بازاروں میں بھی دکاندار ، گیس ، پیٹرول اور ڈالر مہنگا ہونے کو جواز بنا کر مہنگی اشیاء سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں اور عوام کو لوٹنے پر مجبور ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ حکومتی ناقص پالیسیوں کے سبب سبزیاں و پھل غریب کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔

؂ذکر اللہ مجاہد نے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں تمام اتوار بازاروں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانے کیلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جائیں تاکہ غریبوں کو روز مرہ کی اشیاء کی خرید وفروخت میں ریلیف میسر ہو سکے اور وہ اپنا اور اپنے بچوں کا دووقت کی روٹی سے پیٹ پال سکیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں