ابتدائی خبر

لاہور میں شیر کی دھاڑ ،قومی و صوبائی اسمبلی کی چار سیٹوں پرچاروں شانے چت کردیا شاہد خاقان عباسی کو این اے 124 سے 45 ہزار ، این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق کو ہمایوں اختر خان پر پانچ ہزار ووٹوں کی برتری پی پی 64سے سہیل شوکت بٹ 18 ہزار ،پی ٹی آئی کے چوہدری یوسف علی نے 13 ہزار 882 ووٹ حاصل کرلئے

اتوار 14 اکتوبر 2018 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) ضمنی انتخاب میں لاہور کی قومی و صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں شیر کی دھاڑ نے حکومتی امیدواروں کو چاروں شانے چت کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق این اے 124 سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 45 ہزار سے زائد ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ جیت گئے ہیں جبکہ این اے 131 میں بھی ن لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق ہمایوں اختر خان پر پانچ ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں ۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 124 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق شاہد خاقان عباسی 75112 ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے دیوان غلام محی الدین نے 30115ووٹ حاصل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 131 کے 242 میں سے 164 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 41396ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان نے 36331ووٹ حاصل کر پائے ہیں جبکہ 78پولنگ سٹیشنز کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

پی پی 164 لاہور کے 158 پولنگ سٹیشنز کیغیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ نے 18 ہزار جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے چوہدری یوسف علی نے 13 ہزار 882 ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 165 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک سیف الملوک کھوکھر تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری منشا سندھو پر واضح برتری لئے ہوئے ہیں اور اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ملک سیف الملوک کھوکھر 23846 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے حریف تحریک انصاف کے چوہدری منشا سندھو 18582ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ باقی ماندہ پولنگ سٹیشنز سے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

مسلم لیگی امیدواروں کی لاہور میں واضح برتری کے بعد ن لیگی جیالوں نے جیت کی خوشی میں جشن منانا شروع کر دیا ہے ،کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال رہے اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں