پنجاب بھر میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی

پیر 15 اکتوبر 2018 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتظامی سیکرٹریز،ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،خود مختار اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے بعد مختلف پراجیکٹس پر بھرتی کئے گئے ملازمین منصوبہ مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق فارغ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ ہر قسم کے سیا سی و انتظامی اثر رسوخ کو بالائے طاق رکھ کر پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،یومیہ اجرت پر ملازمین کی بھرتی کسی صورت برداشت نہیں، خلاف ورزی کے مرتکب محکموں کے سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں