بڑے ناموں کے بڑے دام، وارننگ کے باوجود بہتری لانے میں ناکام

صوبہ بھر میں فائیو سٹار ہوٹل ،ریسٹورنٹس کی چیکنگ، تین سیل ،متعدد کو بھاری جرمانے اور وارننگ نوٹس جاری فائیو اسٹار ہوٹل، بڑے ریسٹورنٹس کی باقاعدگی سے چیکنگ کا باقاعدہ شیڈول تیار کیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی بڑے دام لینے والے بڑے ناموں سے قانون کی عمل داری کی توقعات بھی اتنی ہی ذیادہ ہیں۔کیپٹن(ر) محمد عثمان

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈائریکڑ جنر ل پنجاب فوڈ اتھار ٹی کی ہدایات پر خوراک کے کاروبار سے منسلک بڑے ناموں کی چیکنگ کرتے ہوئے 3معروف ہوٹلوں کیچن ایریازکو سربمہر کر دیا۔ متعدد کو چیکنگ کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے لاہور میں ایمبیسیڈر ہوٹل اور فیصل آباد میں بیسٹ ویسڑن ہوٹل کے کچن سیل کر دیئے ۔

کچن میں صفائی کے ناقص انتظامات،حشرات ، غیر معیاری اشیاء کی موجودگی ، گندے ریکس اوربرتنوںکے استعمال،کھلے کوڑا دان ہونے پر کچن ایریاز کو سیل کیاگیا۔دوسری جانب فلیٹیز ہوٹل کی چیکنگ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص سٹوریج،انسکٹ کلز کی عدم موجودگی،اشیاء خورونوش پر تاریخ المعیادنہ ہونے پر سٹور ایریاکو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

مزید برآںہوٹل ون، نشاط ہوٹل، گرینڈ پام ہوٹل کو دیے گئے نوٹسز پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد اور ہوسپٹیلٹی ان ،فیصل آباد میںسیرینا ہوٹل، ہوٹل ون گوجرانوالہ میںما رین، مغل محل، شیلٹن ، بندو خان اور ملتان میں رامادہ ، ہوٹل ون کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیا ر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین سب کے لیے یکساں ہیں جن پر عمل کرنا لازم ہے۔ فوڈ اتھارٹی کا مقصد خوراک کا کاروبار کرنے والوں کا نقصان کرنا نہیں بلکہ اصلاح کر نا ہے۔ڈائریکڑ جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل، بڑے ریسٹورنٹس کی باقاعدگی سے چیکنگ کا باقاعدہ شیڈول تیار کیا گیا ہے۔سٹار چیکنگ مہم صوبہ بھر میں جاری ہے، ٹو سٹار سے فائیو سٹار تک سب ہوٹل چیک کیے جا رہے ہیں۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ بڑے دام لینے والے بڑے ناموں سے قانون کی عمل داری کی توقعات بھی اتنی ہی ذیادہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں