بلاول کا اقامہ سامنے آنے پرپیپلز پارٹی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ،سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:40

بلاول  کا اقامہ سامنے آنے پرپیپلز پارٹی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ،سعدیہ سہیل رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا اقامہ سامنے آنے سے پیپلز پارٹی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے چوروں اور ڈاکوئوں کے اکٹھے ہونے سے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا پوری قوم تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک لوٹنے والوں کا احتساب چاہتے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران خان کی صورت میں مسیحا مل گیا ہے جو ملک کو کرپشن میں پاک بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پرعزم انداز میں قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف کی حکومت کی نیک نیتی ، دن رات محنت اور عوام سے کمٹمنٹ رنگ لائے گی اور پاکستان کا شمار دنیا کی مستحکم اور مضبوط معیشتوں میں ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں