شوگر ملز جلد سے جلد ماحولیاتی معیارات پر عملدرآمد یقینی بنائیں‘ظفر نصراللہ

شوگر ملز کے اندر ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دھواں کنٹرول کرنے والے آلات نصب کرنا لازمی ہے‘سیکرٹری ماحولیات

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ سیکرٹری ماحولیات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فضائی اور آبی آلودگی کو دور کرنے کے لیے شوگر ملز کو کچھ تبدیلیاں لانا ہوگی۔ ماحولیاتی معیار پر پورا اترنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شوگر ملز کے اندر ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دھواں کنٹرول کرنے والے آلات نصب کرنا لازمی ہے۔

اِن تبدیلیوں کے لیے شوگر ملز کو مناسب وقت دیا جائے گا۔ سیکرٹر ی ماحولیات ظفر نصر اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیات کے مجوزہ معیارات پر پورا اترنا ماحول کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔ شوگر ملز کے لیے ضروری ہے کہ وہ کرشنگ سیزن میں مناسب پارکنگ کا بھی اہتمام کریں تاکہ گرد اور دھویں کی وجہ سے ماحول آلودہ نہ ہو۔

(جاری ہے)

کرشنگ سیزن میں شوگر ملز کے سامنے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے کھڑا ہونے ماحول آلودہ ہوتا ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن سے التماس ہے کہ وہ اس مسئلے پر بھی توجہ دیں۔ شوگر ملز ایسویسی ایشن کی طر ف سے صدر نعمان اے خان ،ایگزیکٹو ممبر محمد رفیق اور ایگزیکٹو ممبر اکرام الحق نے کی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی معیارات اتنے اونچے نہ رکھے جائیں کہ اِن پر عملدرآمد ممکن نہ ہو۔ کوئی بھی ٹائم لائن دینے سے پہلے یہ تحقیق ضروری ہے کہ ماحولیاتی معیار ایسے ہوں جو کہ قابل عمل اور قابل قبول ہوں۔

اس پر سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ ماحولیاتی معیار قابل عمل نہیں ہے تو دس نومبر تک اپنی تجاویز جمع کروائیں۔ ہر مل کو اُس کے کیس کے مطابق ایک مقرر کردہ وقت دیا جائے گا جس کے دوران ضروری ہو گا کہ وہ ماحولیاتی معیار کے مطابق تبدیلیاں لے کر آئے۔ اس میں واٹر ٹریٹمنٹ ،ویسٹ ٹریٹمنٹ اور سموگ ٹریٹمنٹ شامل ہیں۔ مقررہ وقت کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی کیونکہ ماحول کا تحفظ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے بہت ضروری ہے اور اس کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں