زرمبادلہ میں کمی ، ہنڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمتوں میں سوموارسے 50ہزارسے ایک لاکھ روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا
انڈس موٹر کمپنی قیمتوں میں رینج کے حساب سے نومبر اور دسمبر میں پہلے ہی 50ہزار سے ایک لاکھ75ہزار روپے کا اضافہ کر چکی ہے
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:10
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ ’’بی بی۔وی‘‘کی قیمتوں میں سوموار22اکتوبر کے روز سے 50ہزار روپے اضافہ ہو گا اور جنوری میں اس کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ روپے تک ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انڈس موٹر کمپنی کاروں کی قیمتوں میں رینج کے حساب سے نومبر اور دسمبر کی ڈیلیوریز میں 50ہزار سے ایک لاکھ75ہزار روپے بڑھا چکی ہے جبکہ جنوری 2019سے ان کی ڈیلیوریز ایک لاکھ روپے سے ساڑھے تین لاکھ روپے ہو جائینگی۔ماہرین کے مطابق کمپنی کی جانب سے دو مرحلوں میں کاروں کی قیمتیں بڑھانے سے کمپنی کی سیلز میں قلیل مدت کیلئے اضافہ ہو گا کیونکہ لوگ اضافے سے قبل ہی گاڑیاں خرید لیں گے۔رپورٹ کے مطابق ہنڈا نے انڈس کی طرح چوتھی مرتبہ کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کی بنیادی وجہ دسمبر2017ء سے روپے کی قدر میں ہونیوالی مسلسل گراوٹ ہے ۔اسی طرح سوزوکی موٹر کمپنی بھی اسی وجہ سے پہلے ہی چار مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔انڈسٹری کمپنی سے آنے والے دنوں میں کاروں کی قیمتوں میں اضافے کی توقع کر رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق روپے کی گراوٹ کی وجہ سے مذکورہ کمپنیاں کاروں کی قیمتوں میں اضافہ تو کر رہی ہیں لیکن قیمتوں میں اضافے سے کاروں کی ڈیمانڈ میں حتی الامکان کمی واقع ہو سکتی ہے،ماہر و تجزیہ کار خاتون فرحین عرفان نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی سپلائی کے پیش نظر مہنگی کاروں اور آٹو فنانسنگ کے باعث انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور نئی کمپنیوں کو مارکیٹ میں داخل ہونے کا موقع ملے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار