گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی فری میڈ یکل کیمپ

مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں ، الٹر سائونڈ سمیت دیگر ٹیسٹ بھی فری کیے گئے

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) گور نرپنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی فری میڈ یکل کیمپ میں3ہزار سے زائد مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں ، الٹر سائونڈ سمیت دیگر ٹیسٹ بھی فری کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب کی اہلیہ و سرور فائونڈیشن کی چیئر پر سن بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی سرور فائونڈیشن نے اتوار کے روز لاہور کے علاقہ صدر کینٹ میں فری میڈ یکل کیمپ لگا جہاں پر میل اور فی میل ڈاکٹرز نے غر یب مر یضوں کے فر ی چیک اپ کے ساتھ ساتھ انکو مفت ادویات بھی دیں جبکہ ضرور ی سمجھے جانیوالے مر یضوں کے مفت الٹر سائونڈ اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئیں اس موقعہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں گور نرپنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملکی مسائل بہت زیادہ ہے مگرہم سب کو یہ بات بھی سمجھ لینا چاہیے کہ مسائل آج کے نہیں بلکہ یہ بہت پہلے کے ہیں جن کے حل کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہیں جہاں فر میڈیکل کیمپ کا تعلق ہے توہم حکومت کے فنڈز سے نہیں بلکہ سرور فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے لوگوں کا فری علاج یقینی بنانے کیلئے ایسے علاقوں میںہفتہ وارفری میڈ یکل کیمپ لگاتے ہیں جہاں لوگوں کے پاس ادویات لینے کے لیے پیسے نہیں ہوتے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں