ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کی پالیسی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

پیر 22 اکتوبر 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل اور خارج کرنے کی پالیسی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ۔ جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری لی جاتی ہے تاہم ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کا کام وزارت داخلہ کو ہے، عدالتی احکامات کے باوجود بھی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جاتی ہے، ایسا کرنا عدالتی احکامات میں مداخلت کے مترادف ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں نام شامل اور نکالنے کی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں