تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کیخلاف دس روز میں 408 مقدمات درج کر کے ملزمان گرفتار کر لئے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

پیر 22 اکتوبر 2018 20:36

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور پولیس کا تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے، آپریشنز ونگ نے گذشتہ دس روز میں کارروائی کے اعداد وشمار جاری کر دیئے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پورے شہر میں تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کیخلاف 408 مقدمات درج کر کے ملزمان گرفتار کئے گئے، لاہور پولیس روزانہ کی بنیاد پر شہر کے اہم وچھوٹے بڑے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر کارروائی کر رہی ہے، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں روزانہ کی بنیاد پر طالبعلموں کا منشیات کے استعمال کیخلاف شعور اُجاگر کرنے کیلئے سیمینارز اور لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے معاشرے کے تمام افراد کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا، اساتذہ اور طالبعلم تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال بارے فوری پولیس کو اطلاع کریں،انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے گرد گرفتار شدہ منشیات فروشوں سے مزید تفتیش جاری ہے کہ ان کو تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے کا ٹاسک کس نے دیا تھا اور وہ کیوں نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت میں دھکیل رہے ہیں، گرفتار منشیات فروشوں کے انکشافات پر کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں، منشیات جیسی جان لیوا سرگرمیوں میں ملوث طالبعلموں کو اس لعنت سے نکالنے اور منشیات فروشوں کو کیفریکردار تک پہنچاکر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں