لیسکو کاریکوری اور ڈیڈ ڈیفالٹررز سے واجب الادا رقوم کی وصولی کی مہم تیز کر نے کا فیصلہ

سی ای او لیسکو کی زیر صدار ت اجلاس،بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں‘ مجاہد پرویز چٹھہ

پیر 22 اکتوبر 2018 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈ کوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور کے چاروں سرکلز کے ایس ایز اور ایکسئینز نے شرکت کی ۔اجلاس میں ریکوری اور ڈیڈ ڈیفالٹرصارفین سے وصولی کی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیف ایگزیکٹو لیسکونے چاروں سرکلز کے سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں سرکلز کے نادہندگان چاہیے وہ نجی ہوں یا سرکاری ادارے ان کے خلاف سخت کارروائی کر تے ہوئے سے واجب الاد ا رقوم وصول کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے مہم کو تیز کیا جائے۔چیف لیسکو نے کہا کہ لیسکو ریجن سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق تمام ایکسئینز ، ایس ڈی اوز اور تمام سرکلز کے ریوینیو افسران کوسختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بیجز کے بل پر ریڈنگ کی تصویر کی درستگی کا تناسب 100%ہونا چاہیے بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے تمام ایس ایز کو کہا کہ ڈویژنل سطح پر مینٹینینس پروگرام کو شیڈول کے مطابق جاری رکھا جائے۔چیف ایگزیکٹو لیسکونے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے لیسکو کو ترقی کی نئی راہوں پہ گامزن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں