اداکارہ میرا اپنے وکیل ساتھ بھی ہاتھ کر گئی

میرا کے بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ کو بھجوائے گئے چیک بائونس ہو گئے

پیر 22 اکتوبر 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) اداکارہ میرا اپنے وکیل ساتھ بھی ہاتھ کر گئی۔ میرا کے بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ کو بھجوائے گئے چیک بائونس ہو گئے۔ اداکارہ نے اپنے وکیل بلخ شیر کھوسہ کو کیس کی فیس کی مد میں 15 لاکھ دینے تھے۔

(جاری ہے)

میرا نے 15 لاکھ کے چیک دیئے اور وہ چیک بھی بائونس ہو گئے۔ اداکارہ میرا کا اکائونٹ خالی نکلا۔ بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ نے اداکارہ میرا کو لیگل نوٹس بھیجا تو وہ میرا کی انگریزی کا نشانہ بن گئے۔ میرا نے اپنے وکیل کو جواب دیا کہ آپ میرے وکیل ہیں، آپ ہی میرے خلاف اپنے بھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں