سموگ پر بروقت قابو نہ پانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 3 نومبر 2018 14:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) سموگ پر بروقت قابو نہ پانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جا ب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں سیکرٹری صحت ،پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سموگ ہر قابو پانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے ،سموگ پر قابو نہ پانے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو سموگ پر قابو پانے کا حکم جاری کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں