پہلے افضل منا انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل، غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع

اتوار 4 نومبر 2018 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2018ء) پہلے افضل منا انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل، غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ دبئی ہاکی کلب لاہور پہنچ گئی جبکہ نیپال ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے آج پہنچے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کل رات آئے گی۔ 7 سے 16 اکتوبر تک ٹورنامنٹ جوہر ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے آٹھ ڈیپارٹمنٹ سمیت تین غیر ملکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یعقوب کے مطابق ایوب چوہدری ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ شاہد اسلم اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی کی ہاکی کلب لاہور پہنچ گئی ہے جبکہ نیپال ٹیم آج صبح 11 بجے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گی۔ سری لنکن ٹیم منگل کی رات لاہور پہنچے گی۔ پاکستان سے جو ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں واپڈا، ریلویز، پولیس، سوئی نادرن گیس، ماڑی پیٹرولیم، لاہور کسٹمز، نیوی اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں