عالمی سیرت النبیؐ کانفرنس الحمراء ہال نمبر1لاہور میں منعقد ہوئی

پیر 19 نومبر 2018 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) عالمی سیرت النبیؐ کانفرنس الحمراء ہال نمبر1لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس کے ساتھ سیرت طیبہ ،اسلامیات وپاکستانیات پر مبنی نمائش کتب اور مقابلہ کتب ونعت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف ومذہبی امور ،ذوالفقاراحمد گھمن سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب نے مقابلہ کتب ونعت میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مصنفین جن میں تفسیرعباس (محسن انسانیتؐ کی مزدور پالیسی، سیرت ،اردو) ، علی رضا خان(توصیف پیمبرؐ،نعت ،اردو)اور ارشادحسین العصر جعفری (اول نور ؐ،سیرت،سرائیکی) کو اعزازات سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں