وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کیبنٹ سب کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس

منگل 20 نومبر 2018 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کیبنٹ سب کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر ،سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سمیت متعدد افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے وزیر قانون کو ربیع الاول کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریف کیا۔

اجلاس میں ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر قانون کی طرف سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی اور ربیع الاول میں جلوس کے دوران سکیورٹی فول پروف بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ سکیورٹی ادارے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں