بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا،میاں خالد محمود

منگل 20 نومبر 2018 23:42

لاہور ۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) صوبائی وزیربرائے قدرتی آفات میاں خالد محمودنے کہا کہ بچوںکاعالمی دن ساری دنیا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کی آگاہی کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔اسی طرح پاکستان بھی بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیخوپورہ میںبچوںکاعالمی دن کے حوالے سے تقریب کے شرکاسے کیا۔

(جاری ہے)

میاں خالد محمودنے کہاکہ بچوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں بچوںکوبنیادی افزائش کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہے ۔موجودہ حکومت کابنیادی ایجنڈا بغیرکسی مذہب، رنگ،نسل کی تفریق کے بچوں کوترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ صوبائی وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب کو قومی یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روشن معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں اپنی نئی نسل کومواقع فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں