لاہورسٹی ڈویژن آپریشنز پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی،138ملزمان گرفتار کر لئے،ایس پی سٹی

جمعرات 29 نومبر 2018 21:26

لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) سٹی ڈویژن آپریشنز پولیس نے جرائم کے خلاف کارروائیوں کی ہفتہ وار کارکردگی جاری کر دی۔ ایس پی سٹی نوید ارشادنے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق سٹی ڈویژن کے تمام تھانوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔سٹی ڈویژن پولیس نے گذشتہ ہفتہ کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی ، راہزنی،منشیات فروشی، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث138ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سی24پسٹلز،01 رائفل اور108 سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔ملزمان کے قبضہ سی222 بوتلیں شراب ،12 کلوسے زائد چرس اور 01کلو سے زائد بھنگ برآمد کرلی۔خفیہ اطلاعات پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قمار بازی پر لگی تقریبا38 ہزار روپے سے زائدرقم برآمد کر لی گئی۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ ،گداگری،پرائس کنٹرول ، فارنر ایکٹ،میرج ایکٹ اور سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر27 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔سٹریٹ کرائم میں ملوث اور کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں