کیمیکل انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے، راؤ خورشید علی

اتوار 2 دسمبر 2018 16:30

لاہور۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ‘‘ کے کنوینر راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ کیمیکل انڈسٹری سے وابستہ کاروباری افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر لباس کی تیاری تک کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم کیمیکلز کی امپورٹ کے معاملات میں کئی طرح کی دشواریوں کا سامنا ہے جنہیں کم کروانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، یہ بات انہوںنے اتوار کے روز یہاں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ‘‘ کے ہونے والے اجلاس کے دوران کہی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے گا جہاں کیمیکلز انڈسٹری سے وابستہ افراد باہمی رابطہ میں رہتے ہوئے انڈسٹری کے فروغ کیلئے کام کر سکیںاورکیمیکلز انڈسٹری کی بہتری کے لئے تجاویز تیار کی جائیں گی تاکہ کیمیکلز انڈسٹری اور حکومتی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی فورم پر کیمیکلز کے حوالے نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گااور ان میں بھرپور نمائندگی کی جائے گی،انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس ، کسٹم ویلیوایشن سمیت دیگر درپیش مسائل کے حل کیلئے جدو جہد کی جائیگی اور اس کیلئے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے اہم عہدیداران کو بھی اپنے اجلاسوں میں مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیمیکلز انڈسٹری کی فروغ اور بہتری کیلئے ملک کے دیگر چیمبروں سے بھی روابط بڑھائے جائیں گے اور مشاورت سازی کی عمل کو آگے بڑھا جائے گا۔ مذکورہ سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران نے ٹیوٹا ، ایس جی ایس کے حکام کے ساتھ میٹنگز اور تربیتی ورکشاپس کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اپنی مدد آپ کے تحت سال برائے 2019 کیلئے کیمیکلز انڈسٹری سے وابستہ افراد کے نام وپتہ ، موبائل نمبرز اور کمپنی برانڈز پر مشتمل ڈائری بنائے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

کمیٹی کے ممبران نے لاہور میں نارکوٹس کا صوبائی آفس کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آئندہ میٹنگ میں ڈی جی اینٹی نارکوٹس کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں سابق نائب صدر ایل سی سی آئی کاشف انور ، کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ‘‘ راؤ خورشید علی ،دیگر ممبران میںشاہد ڈوگر یاسر نصیر، محمد رفیق ، ، عبدالغفار انصر، عرفان اصغروہرا، محمد آصف، رانا ندیم ، ملک شیراز ، تجمل اسحاق، حافظ ایم زمان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں