میانوالی کی نمل جھیل سے پانی نکالنے کیخلاف کیس میں فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب

پیر 3 دسمبر 2018 15:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے میانوالی کی نمل جھیل سے پانی نکالنے کے خلاف کیس میں فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس علی اکبر قریشی نے افتخار احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جھیل میں محکمہ آبپاشی کے ملازمین پانی نکال رہے ہیں ،جھیل کا پانی نکالنے کے باعث مچھلیاں مر رہی ہیں ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ جھیل سے پانی نکالنے پر پابندی عائد کی جائے ۔ جس پر عدالت نے پنجاب حکومت ،سیکرٹری آبپاشی سمیت فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں