پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

بدھ 5 دسمبر 2018 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تقرری کے منتظر ظریف اقبال ستی کی خدمات ایل ڈی اے کے سپرد ،وہ وہاں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے ،تقرری کے منتظر بقامحمدجام کو گریڈ19میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاولپور تعینات کر دیا،فخر الاسلام ڈوگر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی لگا دیا گیا ،تنویر یزدان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملتان سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیولیہ ،فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی کو ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، کمشنر راولپنڈی آفس تعینات کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں