اید ھی فاؤنڈیشن لاہور کی ماہ نومبر2018ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

7935مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایاگیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) ایدھی ترجمان کے مطابق ماہ نومبر2018ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والی173افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والی354افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

جبکہ5697 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوںاور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا2238 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

43لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے میتوں کو ایدھی سرد خانے میں رکھا گیا اوراید ھی غسل خانیمیں43میتوں کو غسل ، کفن کے بعدشہرِخاموشاں اورمیانی صاحب قبرستان میںامانتاً دفن کیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والی283افراد میں سے 140کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ اید ھی فری ڈسپنسری کے تحت9558مریضوں کوطبی امداد/ادویات فراہم کی گئیں۔ ایدھی فری لنگر کے تحت 12394 افراد کوایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں