مستقل و عارضی تجاوزات کیخلاف لاہور سمیت پوری ڈویژن میں بلا تفریق و بلا تعطل کریک ڈائون مکمل طور پر فعال ہے‘مجتبیٰ پراچہ

آپریشن کے آغاز سے اب تک 53 ہزار7 سو 81 کنال اور67 مرلہ اراضی اب تک واگزار کرائی جا چکی ہے‘کمشنر لاہور ڈویژن

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ مستقل و عارضی تجاوزات کیخلاف لاہور سمیت پوری ڈویژن میں بلا تفریق و بلا تعطل کریک ڈائون مکمل طور پر فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے آغاز سے اب تک 53 ہزار7 سو 81 کنال اور67 مرلہ اراضی اب تک واگزار کرائی جا چکی ہے۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً 36ارب 357 ملین روپے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ، رائے ونڈ روڈ، برکت مارکیٹ و دیگر جگہوں پر آپریشن جاری ہے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر158 ایف آئی آرز اور تقریباً 8 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ لاہور میں اب تک 22 ارب 935 ملین روپے کی اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر 421جبکہ 122صنعتی یونٹس پر ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔انسداد سموگ کی خلاف ورزی پر تقریباً 14لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔انسداد سموگ کاروائیوں میں صنعتی یونٹس اور بھٹوں کو مجموعی طور 1859 نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں