جعلی زرعی ادویات و جعلی کھادوں کے ذریعے کسانوں کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا‘ مجتبیٰ پراچہ

جعلی ادویات و جعلی کھادوں کیخلاف عدالتوں میں زیر التوا 122 مقدمات کی پیروی کو تیز کیا جائے‘کمشنر لاہور ڈویژن

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ جعلی زرعی ادویات و جعلی کھادوں کے ذریعے کسانوں کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری کا پکڑا جانا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات و جعلی کھادوں کیخلاف عدالتوں میں زیر التوا 122 مقدمات کی پیروی کو تیز کیا جائے۔

مکمل شواہد کے ساتھ ایف آئی آرز درج کرائی جائیں۔ تمام ڈی سی ز محکمہ زراعت، پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان اشتراک کار کو مزید مربوط بنائیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ کھادوں اور زرعی ادویات کے نمونہ جات اکٹھے کرنے کا دائرہ ہر تحصیل تک پھیلایا جائے، جن کے سیمپلز دو دفعہ مسترد ہوںان کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں۔ ڈویژنل سطح پرطے کردہ ایک ضلع کی انسپیکشن ٹیم دوسرے ضلع میں جا کر کراس چیک کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ میں اکٹھے کردہ 430 سیمپلز میں سے 4 سیمپلز مسترد کئے گئے ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت لاہور ڈویڑن زرعی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عثمان خالد خان، ایس پی لاہور محمد نوید، اے ڈی سی آرزاور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں