پاکستان آگاہی پروگرام،اساتذہ و طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائد اعظمؒ کا دورہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:21

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ایمز انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز روہی نالہ بیدیاں لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور مون گرائمر سکول ماشاء اللہ چوک جوہر ٹائون لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹائون شپ لاہور، حسنین فائونڈیشن سکول جہانگیر پارک شاہدرہ ٹائون لاہور اورگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہدرہ ٹائون لاہور کا دورہ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان، ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 420 تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں