ْمیڈیا ملک کے مثبت اور سافٹ امیج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،مقصود چغتائی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:50

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) یونیورسٹی گوجرانوالہ ماس کمیونیکیشن میڈیا سٹڈیز کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ طاہر ملک کی دعوت پر لاہور سے تعلق رکھنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکائوٹ لیڈر مقصود چغتائی اور سی ای او ایکسپلوررز ڈین ٹورازم جمیل رضا کا خصوصی لیکچر بعنوان ’’ پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں میڈیا کا کردار ‘‘ منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقصود چغتائی اور جمیل رضا نے کہا کہ وطن عزیز میں سیاحت کے فروغ میں بہت گنجائش موجود ہے۔ میڈیا کو معاشرے میں چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ میڈیا وطن عزیز کے مثبت اور سافٹ امیج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ قبل ازیں طاہر ملک نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ مقصود چغتائی اور جمیل رضا کی وطن عزیز میں سیاحت کے فروغ میں بہت خدمات ہیں۔ اس موقع پر مصنف مقصود چغتائی نے اپنی کتابوں کے تحائف اور جمیل رضا نے اپنے ادارے کے معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں