تین روزہ پولیو مہم12دسمبر سے شروع ہوگی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:13

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں تین روزہ پولیو مہم12دسمبر سے شروع ہوگی، پانچ سال سے کم عمر کی17لاکھ 71ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،4700سے زائد ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لیں گی اورانسداد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کریں،انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناقص کار کردگی دکھانے والے ڈی ڈی او ہیلتھ کو سرنڈر کر دیا جائے اورمائیکرو پلان کو جلد حتمی شکل دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں