حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی

پابندی کا اطلاق خالی آسامیوں اور محکمہ تعلیمات سکولز ایجوکیشن کے زیر پراسس تبادلوں پر نہیںہو گا،مراسلہ جاری

منگل 11 دسمبر 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی۔ایوان وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری آئی اینڈ سی محمدمسعود مختار نے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، صوبائی انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز و دیگر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق خالی آسامیوں اور محکمہ تعلیمات سکولز ایجوکیشن کے زیر پراسس تبادلوں پر نہیںہو گا۔خالی آسامیوں کے محاذ اورانتہائی ضروری نوعیت کے حامل تبادلوں اور تقرریوں کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے سمری کے تحت پیشگی منظوری حاصل کرنا ضروری ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں